ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار : پنشن کے مستفیدین کو آدھارکارڈ سے منسلک ہونا لازمی

کاروار : پنشن کے مستفیدین کو آدھارکارڈ سے منسلک ہونا لازمی

Mon, 14 Nov 2016 21:23:55    S.O. News Service

کاروار:14/نومبر (ایس او نیوز)قومی سماجی تحفظ منصوبہ کے تحت مختلف مدات میں اپاہج، بیوہ وظیفہ ، اندراگاندھی قومی بزرگی وظیفہ ، سندھیا سرکشھا ، مانسکنی ، میتری منصوبہ جات کے وظیفہ (پنشن ) لینے والے مستفیدین کو آدھارکارڈ سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع کاروار تحصیلدار نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

ریلیز کے مطابق پنشن لینے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ  30نومبر تک اپنا آدھارکارڈ نمبر متعلقہ ولیج اکاؤنٹنٹ کو سونپیں۔ آدھار کار ڈ نہ دینےپر آئندہ دنوں میں پنشن روکی جائے گی ۔


Share: